ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:آئندہ ودھان سبھا انتخابات میں کانگریس مخالف امیدواروں کی ضمانت ضبط : وٹھل نائک

بھٹکل:آئندہ ودھان سبھا انتخابات میں کانگریس مخالف امیدواروں کی ضمانت ضبط : وٹھل نائک

Sat, 29 Apr 2017 19:19:28    S.O. News Service

بھٹکل:29/اپریل(ایس اؤنیوز) بھٹکل کی چوطرفہ ترقی کے لئے بحیثیت رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے جو کچھ ممکنات میں سے تھا وہ سب کام کرتے ہوئے عوام میں مقبول ہوئے ہیں، آئندہ انتخابات میں کانگریس کے مخالف تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونے کا بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں ماوین کوروے میں منعقدہ کڈوین کٹا ڈیم سے پانی سپلائی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے رکن اسمبلی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایک رکن اسمبلی عوام کے لئے جو چاہے وہ کام کرسکتاہے ، اور یہ کام رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے گذشتہ 4 سالوں میں کردکھایا ہے، ہندو تہوار کے موقع پر سونے سے زیادہ قیمت والی نعمت پینےکے پانی کو علاقہ کے لئے مہیا کرتےہوئے انہوں نےپھر ایک بار ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے بنیادی سہولیات کے لئے ہمیشہ کام کرتے ہیں یہی ان کی مقبولیت میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے،آئندہ انتخابات میں یقیناً نہ صرف جیت حاصل کریں گے بلکہ مخالف امیدواروں کی ضمانت بھی ضبط کرنے کی بات کہی۔


Share: